پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم اپنی کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقعہ پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائے گی۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کے روح رواں ندیم عمر کی قیادت میں فرنچائز کے قافلے میں کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،احمد شہزاد،انورعلی، احسان علی اور ٹیم منیجر اعظم خان سمیت دیگر بھی شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم لیگ میں میں شاندار فتح کی خوشیوں کو کوئٹہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ باٹنے کے خواہش مند ہیں، ٹرافی کی آمد پر جشن کا سا سماں ہوگا،ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری فرنچائز کی جیت کی بدولت بدول دنیا میں کوئٹہ اور بلوچستان کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے، کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے ساتھ پاکستان آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملے گی۔
دوسری جانب کامیابی پر ملک بھر میں خیرمقدم پر مسرور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی۔