پرتھ: قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، یہ ان کی پہلی ون ڈے سنچری ہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ نے کیا۔ 63 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 24 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
آسٹریلیا کو دوسرا نقصان 235 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب کپتان ایرون فنچ 116 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہیں محمد عباس نے آؤٹ کیا۔
دوسری وکٹ پر ایرون فنچ اور شان مارش کے درمیان 172 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھی۔