|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2019

خضدار: خضدار میں نعش کو چگنچی رکشہ میں منتقل کرنے پر ڈپٹی کمشنر خضدار کا صوبائی حکومت سے ایم ایس سول ہسپتال خضدار کی معطلی سفارش ، ایم ایس سول ہسپتال نے ڈاکٹر سمیت عملے کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک مریض ایمرجنسی وارڈ سول ہسپتال خضدار میں انتقال کرگیا ، جن کی نعش کے لئے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کی تاہم ان کی بات نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے مجبور اً اس خاندان نے نعش کے لئے ایک چنگچی رکشہ بک کرایا اور نعش کو اپنے گھر منتقل کیا ۔

نعش کو چگنچی رکشہ میں منتقل کرنے پر شہری نے فوٹو لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ، نعش کی اس بے حرمتی پر شہریوں نے بے حد غم و غصے کا اظہار کردیا ، اس واقع میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر خضدارنے ایم ایس سول ہسپتال کی معطلی کے لئے صوبائی حکومت کوخط لکھ دیا ۔

جب کہ ایم ایس سول ہسپتال خضدار نے غفلت برتنے پر ایمرجنسی وارڈ خضدار میں متعین میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہجہان ، ایکسرے اسسٹنٹ عبدالحلیم ، اور محمد ابراہیم کو معطل کردیا ۔