نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کو افغان مہاجرین سے پاک کرنے کی ضرورت ہیں ۔
بلوچستان نے چالیس سالوں سے انکی میزبانی کررہیہیں مگر بدلے میں ہمیں کیا ملا ہمارے کاروبار۔ پراپرٹی پر قابض ہوگئے۔ کلاشنکوف کلچر اور منشیات کو فروغ دیکر امن کو تباہ کردئیے انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ لوکل سرٹیفیکٹ اور دیگر دستاویزات کے مالک بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ عوام کے ساتھ ہمارے افغان بھائی اور دیگر اقوام ان افغان مہاجرین سے بے زار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے تمام سناختی کارڈ منسوخ کرکے انہیں باعزت طریقے سے انکے وطن واپس بھیجا جائے ۔ تاکہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کا بوجھ کم ہوسکے ۔
افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ منسوخ کر کے باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے، خورشید جمالدینی
وقتِ اشاعت : March 25 – 2019