|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حساس ادارے اور ایف سی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناکر بڑی تعدادمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس نے حساس اداروں کی اطلاع پر کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالے میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ 

کارروائی کے دوران بھاری میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 14 راکٹ گولے ، دو راکٹ لانچر، پانچ دستی بم، ایک ٹینک شکن بارودی سرنگ، ایک بارودی سرنگ، تین جی تھری رائفلیں، جی تھری رائفل کی پچیس سو گولیاں اور ایک بی ایم گن شامل ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لیویز فورس نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ کئی اہم کاروائیوں کے ذریعے لیویز فورس نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔