|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : سبی کے علاقے گورنمنٹ ہائی سکول تنیہ کے سکول پر مسلح وڈنڈا بردار افراد کا حملہ ہیڈ ماسٹر سمیت تین ٹیچر شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کے تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا مسلح وڈنڈا برداد درجنوں افراد دیکھ کر طلباء کی چیخ وپکار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی کمشنر سبی سے نوٹس لینے کا مطالبہ حملہ آوروں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سبی کے علاقے گورنمنٹ ہائی سکول تنیہ کے سکول پر درجنوں مسلح وڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے ہیڈ ماسٹر عبدالستار سومرو سمیت دو سکول ٹیچرزسنکدر علی سومرو اور محمد رمضان سومرو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ مسلح وڈنڈا برداد درجنوں افراد دیکھ کر طلباء کی چیخ وپکار شروع کردی جس میں گاؤں کے افراد پہنچ گئے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی کمشنر سبی فیصل شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا حملہ آوروں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا جبکہ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی سیکریڑی تعلیم بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔