|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2019

کو ئٹہ: ملک بھر کی طرح پاکستان بار کونسل کے تحت بلوچستان میں بھی وکلاء تنظیموں نے صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوئے ۔ وکلاء تنظیموں کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعات میں ایس پی کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات دینے ، چار دن میں قتل کے مقدمے کے فیصلے ، قانون جانشینی اور ضمانت بذریعہ تھانیدار کی ترامیم کا فیصلہ ناقابل قبول ہے جس کے خلاف ہر جمعرات کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ ان ترامیم سے پولیس کے اختیارات میں اضافہ اورسیشن جج کے اختیارات کم ہو جائیں گے۔