کوئٹہ: محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر درست نہیں کہ عالمی بینک نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے روک دیے ہیں ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے اپنے ایک منصوبے پر مختص209.70 ملین ڈالر کے منصوبے کو بعض داخلی وجوہات کی بنا پر کٹوتی کرکے اس کا حجم90 ملین ڈالر تک کم کر دیا ہے اور یہ فیصلہ محکمہ ایریگیشن نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے مشاورت کیے بغیر کیا تھا ۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد احمد بھٹہ نے عالمی بینک سے ابتدائی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے جبکہ منصوبے کے پی سی ون کا ازسر نو جائزہ لیا جانا ہے جس کے لئے پیر کے روز اجلاس میں مذکورہ معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
عالمی بینک نے منصوبہ ختم نہیں بلکہ فنڈز میں کٹوتی کی ہے، محکمہ منصوبہ بندی
وقتِ اشاعت : April 1 – 2019