کوئٹہ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی بشیر احمد کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی شہر کے مختلف ہوٹلز اور دکانوں پر کارروائی ناقص اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والے دو ہوٹل اور ایک بیکری کو سیل کر دیا گیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی بشیر احمد نے کہا ہے کہ ہوٹل مالکان صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ناقص اشیاء کی فروخت کر تے کارروائی میں کو رعایت نہیں برتی جائے گی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احد کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سمنگلی روڈ پر متعدد ہوٹلز اور دکانوں پر چھاپے مارے ۔
اس موقع پر دومشکوک ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص نظام اور زیادالمعیاد اشیاء کی فروخت پر ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا جبکہ اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ بشیر احمد نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی جو بھی ناقص اشیاء خوردنوش کی فروخت میں ملوث پا یا گیا اس کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائینگے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ موقع پر ہی بھاری جرمانے اور گرفتاری کی سزا دے سکتی ہے لہٰذا ہم چاہتے ہیں ۔
ہوٹل مالکان صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ایسے ہر عمل سے رہے جس سے ان پر ناقص اشیاء کی فروخت ثابت ہو اور انہیں جرمانوں اور گرفتاری جیسی سزازؤں کا سامنا کرنا پڑے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اس ضمن میں بغیر کسی رعایت کے کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہماری شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد واقعہ ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں پر بھی نظر رکھیں اور جہاں پر بھی ناقص اشیاء کی فروغ جیسا گھناؤنا عمل دیکھے ہمیں مطلع کرے ہم ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہوٹل اور ایک بیکری سیل
وقتِ اشاعت : April 3 – 2019