|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2019

کوئٹہ: ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند رکھنے کے اعلان کی عوامی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حضرات اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل میں ہڑتال کا اعلان کر دیتے ہیں جو عوام کیساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے ۔

عوامی اوپی ڈیز بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ڈاکٹر حضرات ہڑتال کے بجائے احتجاج کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کریں ہسپتالوں کو بند کرنے سے عوام کو مشکلات ہونگی اور یہ انسانیت اور انسانوں کے جان کا معاملہ ہے جس میں کوتاہی نہیں برتی جا سکتی ہسپتالوں میں عوام روزانہ کی بنیاد پر آتی جس کے بندش سے عوام متاثر ہونگے