کوئٹہ: بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ملاقات کی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے مقامی ہوٹل میں اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی و موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان نے گزشتہ دنوں چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ساراوان ہاؤس میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران بلوچستان کے اپوزیشن اراکین بھی موجود تھے سیاسی تجزیہ نگار موجودہ ملاقاتوں کو مستقبل میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں ۔
اسپیکر قدوس بزنجو سے اسلم بھوتانی اور جان بلیدی کی ملاقات
وقتِ اشاعت : April 5 – 2019