|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2019

پشاور میں فیز تھری چوک کے قریب بی آرٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں بی آر ٹی بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران خاتون جنگلاعبور کرکے ٹریک پر آگئی اور جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئی۔

بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ لبنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔