|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2019

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے رکن قومی اسمبلی میر محمد اسلم بھوتانی اور میر حمل کلمتی کی ملاقات سی پیک منصوبہ سمیت بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سراوان ہاؤس میں گوادر سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی میر محمد اسلم بھوتانی اور میر حمل کلمتی نے ملاقات کی ملاقات میں نوابزادہ میر رئیس رئیسانی بھی موجود تھے ۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں میں گوادر کے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیے جانے سمیت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں صو بے کے عوام کو نظر انداز کئے جانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ایس ڈی پی سمیت بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔