|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2019

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 5 اور 6 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔