|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2019

کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد خان طور اتماخیل جعلی ڈگری معاملے پر نااہل قرار دیدیا ۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔

محمد خان طوراوتماخیل بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر پی بی 4 لورالائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔۔ نا اہل ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر طوراتمانخیل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کو کل بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ محمدخان طورتمانخیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے جعلی ڈگری سے متعلق کیس سیشن عدالت میں زیر التواء ہے۔