کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کچھی کینال کی عدم تکمیل ، فنڈز فراہم نہ کرنے اور بھاگ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 14اپریل کو ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے احتجاج کریں ۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ امتیازی اور منفی سلوک روا رکھا ہے کچھی کینال کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی قابل کاشت ہوگی اس سے نہ صرف ڈیرہ بگٹی ،جھل مگسی ،بولان اور نصیرآبادکے اضلاع میں زرعی انقلاب آئے گابلکہ ملک میں خوراک کی قلت دور ہوگی لیکن حکمرانوں کاہمیشہ بلوچستان کے ساتھ رویہ استحصالی رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بلوچستان کے عوام اور بالخصوص بھاگ کے عوام صاف پانی سے محروم ہیں ایک ہی جوہڑ میں انسان اور حیوان پانی پیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل کے خلاف چودہ اپریل کو پارٹی کے تمام اضلاع بھر پوراحتجاجکریں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مظلوم اور محکوم عوام کی جماعت ہے اور عوام کے مسائل کے خلاف آواز بلند کرنا نیشنل پارٹی اپنا فرض سمجھتی ہے
کچھی کینال کی عدم تکمیل کیخلاف احتجاج کرینگے ، جان بلیدی
وقتِ اشاعت : April 13 – 2019