کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ،ترقی کے بجائے امن وامان دیا جائے آج اگر حکومت چاہیے تو پاکستان اور افغانستان میں تین مہینوں کے اندر امن وامان قائم کرسکتے ہے ۔
ہم بلوچستان میں بھائی چارہ،امن اور قربت چاہتے ہیں ہمارے معصوم لوگ جو روزی کی خاطر نکلے تھے انہیں بھی بے دردی سے موت کے گاٹ اتار دیا گیا آئین پاکستان میں ہر شہری کی جان ومال کی حفاظت حکومت وقت پر فرض ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کے زیراہتمام سانحہ ہزارگنجی کے خلاف منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ یہ آج کا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ہم نے سینکڑوں جنازے اٹھائے ہیں ۔
بلوچستان میں بلوچستان میں آئے روز معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے کیا ہم فقط لاشوں پر احتجاج کرتے رہیں گے جب بھی غم کم ہوجاتا ہے اور پھر ہم سب کچھ بھول کر دوسرے کاموں میں لگ جاتے ہیں ہمیں بتا یا جائے کہ ہم کس ویلفیئر سٹیٹ کی طرف جارہے ہیں جس میں ہمارے لوگوں کو ناحق مارا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے وعد ہ کیا گیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جس کسی کو بھی اٹھا یا جائے گااس کو10دن کے اندرعدالتوں میں پیش کیا جائے گا گزشتہ 9مہینوں میں ہم حکومت کو اپنے مطالبات پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ہمارے معصوم لوگوں کوجو فقط روزی کے خاطرنکلے تھے ان کوموت کے گاٹ اتار دیا گیا ایسے اقدام کی نہ اسلامی روایات میں اور نہ ہی قبائلی روایات میں اجازت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائے یہ درد آج کا نہیں ہم ہر دو چار مہینوں بعد ایسے تکلیف برداشت کرتے ہیں اس طرح کے واقعات بارہاں ہونے سے حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلوچستا ن کے عوام کو نوکریاں ،ڈویلپمنٹ نہیں چاہیے بلکہ یہاں کے عوام کو امن وامان کی فضاء فراہم کی جائے آج بھی اگرحکومت چاہیے تو پاکستان سمیت افغانستان میں بھی تین مہینوں کے اندر امن وامان قائم کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر شہری کی جان ومال کی حفاظت حکومت وقت پر فرض ہے ہم یہاں موجود لواحقین کے دد کو محسوس کرسکتے ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کس کھرب سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اتنی سیکورٹی کے باوجود دہشتگرد کیسے اپنے ٹارگٹ تک پہنچ جاتے ہیں ۔
بی این پی رہنماؤں کا ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت،بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ترقی نہیں امن چاہئے ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
وقتِ اشاعت : April 15 – 2019