خضدار: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی و جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری، معروف خطیب احمد جمشید، جے یوآئی کے رہنماء (ر) جسٹس عبدالقادر مینگل،جماعت اسلامی خضدار کے سابق امیر و مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگینے ۔
خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن درسِ انقلاب ہے قرآن کے دستور پر عمل کرکے ملک کو فلاحی اور کامیاب معاشی ریاست بنانے کی جانب پیش رفت کی جاسکتی ہے، وطنِ عزیز پاکستان میں عدل ومساوات کے ذریعے قوم و ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے،بد قسمتی سے ملک میں قرآنی تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کر یورپ، امریکا برطانیہ اور اسرائیل کی ہمنوائی کرکے ان کی مرضی و منشاء کے قانون کو لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس وقت ملک میں ریاست مدینہ کی باتیں کی جارہی ہیں تاہم تمام تر اقدامات جو سامنے آرہے ہیں وہ ریاست مدینہ کے بالکل منافی اور پاکستان کے آئین و نظریہ پاکستان کے برخلاف ہے، پوری دنیاء نے اس بات پر گٹھ جوڑ کرلیا ہے ۔
کسی طرح اسرائیل کو پاکستان کی جانب سے تسلیم کرانے کی کوشش کی جائے اگر اس طرح کا عمل اپنایا گیا تو اس سے پوری قوم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی، بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہے لیکن یہاں بد قسمتی سے عوام غریب بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں، لازمی امر ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان وسائل سے مستفید کیا جائے اور ان کو زندگی کی بنیادی سہولیات دی جائیں۔
یہ بات انہوں نے مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار میں ’’محسنِ انسانیت‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مولانا عبدالکبیر شاکر،مولانا عبدالحمید منصوری،حافظ محمد اسماعیل مینگل،جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء شاعر جمعیت حافظ غلام اللہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالواحد بلوچ، بی این پی کے رہنماء حیدرزمان بلوچ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا امان اللہ مینگل، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالباسط شاہد شاہوانی،حافظ صفی اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر جے یوآئی کے رہنماء سردار علی محمد قلندرانی، میر لیاقت علی ساسولی، سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی، میر اورنگزیب زہری، مولانا عبدالحکیم گزگی مینگل، جے یوآئی خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل، مولانا عبدالباسط گزگی،محمد صالح سیاہ پاد،رند قومی اتحاد خضدار کے صدر عبدالواحد رند، جنرل سیکریٹری ٹکری عبدالوہاب رند،میر عتیق الرحمن ساجدی، مولانا ثناء اللہ فاروقی، ودیگر موجود تھے۔
جلسہ عام میں فارغ التحصیل درجنوں طالب علموں کی دستار بندی کی گئی۔جب کہ مہمانوں میں شیلڈ پیش کیا گیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق ایم این لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی روزِ اوّل سے ملک میں انصاف کے لئے جدوجہد کررہی ہے، اور غریب و امیر کے فرق کے خاتمہ کے لئے شعور وآگاہی پیدا کرکے ملک میں انصاف قائم کرنے اور آئین و قانون پر عملدرآمد کے لئے کوششیں کررہی ہے۔
بد قسمتی سے ملک میں ہمیشہ اشرافیہ کا اقتدار رہا اور اس ملک کوانہوں نے لوٹا، آج بھی ملک کا اٹھانوے فیصد عوام غریب اور بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں،ملک کی دولت صرف دو فیصد لوگ کھاتے ہیں،
اسرائیل کو تسلیم کرنیکی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی کا خضدار میں جلسہ
وقتِ اشاعت : April 15 – 2019