|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : انٹی کرپشن کوئٹہ کی خفیہ ٹیم نے چھاپہ مار کر ایکسن ای این ایری گیشن نصیرآباد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے بر آمد کرنے کی اطلاع ایکسن ای این کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تاہم ایکس ای این کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ایکس ای این کے رابطہ کی کرنے کوشیش فون کال وصول نہیں کی تفصیلات وزرائع کے مطابق ایکس ای این ایریگیشن نصیرآباد عبدالرزاق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر سے نکل رہے تھے ۔

کہ انٹی کرپشن کوئٹہ کے سرکل آفیسر خالد بگٹی کی قیادت میں کوئٹہ سے آنے والی خفیہ ٹیم نے چھاپہ مار کر ایکسن ای این ایری گیشن نصیرآباد کو گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق ان کی جیب سے لاکھوں روپے بر آمد کرنے کی اطلاع ہے ۔

ایکسن ای این کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تاہم ایکس ای این کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ایکس ای این ایری گیشن سے رابطہ کی کرنے کی کوشیش کی گئی تاہم فون کال وصول نہیں کی گئی تاہم انٹی کرپشن نصیرآباد کے زرائع نے کارروائی کے بارے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایکس ای این کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے باہر نکلتے وقت گرفتار کیا گیا تھا جیب سے لاکھوں روپے رقم بھی ملنے کی اطلاع ہے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم انٹی کرپشن کی ٹیم کوئٹہ روانہ ہو گئی تھی ۔