|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2019

کوئٹہ: پاکستان کرکٹ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران ارکان نے وسیم خان کی ایم ڈی کی حیثیت سے تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔ 

کوئٹہ میں پہلی بار پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 5 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل قرار داد پیش کی گئی تاہم ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے اجلاس کا ایجنڈا مسترد کر دیا، ارکان نے مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کا ڈھانچہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو بائیکاٹ کر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے وسیم خان کی ایم ڈی پی سی بی کی حیثیت سے تقرری کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ بورڈ کا کام اتحاد پیدا رکھنا ہے، نفرتیں پیدا کرنا نہیں تاہم گورننگ بورڈ کی تجاویز ماننا نا ممکن ہے جب کہ ہم نے کرکٹ پرفارمنس کو بہترکرناہے۔