کوئٹہ: محکمہ ثانوی تعلیم نے غیرحاضر اساتذہ اور متعلقہ ڈی ڈی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ 5 اضلاع کے 138 اساتذہ معطل اور 13 ڈی ڈی اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری ۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر غیرحاضر اساتذہ کے خلاف صوبہ کے تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں محکمہ ثانوی تعلیم نے غیرحاضر اساتذہ اور متعلقہ ڈی ڈی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے 5 اضلاع کے 138 اساتذہ کو معطل اور 13 ڈی ڈی اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔
پنجگور کے 34 غیرحاضر اساتذہ معطل اور 5 ڈی ڈی اوز کو اظہار وجوہ نوٹس جاری خضدار کے 61 غیرحاضر اساتذہ معطل 3 ڈی ڈی اوز کو اظہار وجوہ نوٹس جاری جھلس مگسی کے 7 گوادر کے 9 اساتذہ معطل کردیئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ڈی اوز پر غیرحاضر اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور غیرموثر مانیٹرنگ کے الزام پر نوٹسسز جاری کردیئے ۔
محکمہ تعلیم نے 5اضلاع کے 138اساتذہ کو معطل کردیا
وقتِ اشاعت : April 18 – 2019