|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2019

تربت: آزادی کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کیچ کور پل کے ٹوٹھے ہوئے حصوں کی مرمت کردی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے روزنامہ آزادی کی خبر پر ایکش لیتے ہوئے کیچ کور پل کے ان حصوں کی دوبار ہ مرمت کرادی جو گزشتہ بارشوں کے سبب ٹوٹ گئے اور بعض حصے پانی کے لہروں کی وجہ سے بیٹھ گئے تھے۔

روزنامہ آزادی نے اس بارے میں گزشتہ روز خبر چلائی تھی جس میں کیچ کور پل کے ٹوٹے ہوئے حصوں کی نشاندہی کر کے ان کو مرمت نا کرنے کی صورت میں بڑی تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان کی خبر دی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر کی جانب سے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کیچ کور پل کے ٹوٹے حصوں کے مرمت کی ہدایت کی جس پر عمل درامد کیاگیا۔ عوامی حلقوں نے اس پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرانے میں میڈیا کے کردار کو سراہا ہے۔