کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب صدررضا الرحمن نے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں سینئر صحافی صدیق بلوچ کے نام سے منصوب جرنلزم اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔
صحافت کے فروغ میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو سے منسلک افراد کو یکجا کرکے بلوچستان میں صحافت کے قلعہ کو مضبوط کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں نجی تنظیم مون سٹار لیسنرز کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صحافی وطن یار خلجی، نجی ایف ایم ریڈیو کے منیجر نعمان لطیف آرجے سعد خان، کاشف شاہوانی، آر جے رو 191ف، طیب قاسمی، قاسم علی، ارب وطن ودیگر موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضاء الرحمن نے کہا کہ وسیع عرض صوبے میں جہاں کے لوگوں کو اخبار اور الیکٹرنک میڈیا تک رسائی حاصل نہیں ہے ان علاقوں میں لوگوں کا معلومات تک رسائی کا انحصار ریڈیو اور ایف ایم پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی و علاقائی زبانوں میںآگاہی ومعلومات حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ریڈیو سننے کو ترجیح دیتے ہیں جس طرح صحافت میں پرنٹ میڈیا کو مرکزی کردار حاصل ہے وہیں علاقائی زبانوں میں پیغامات کی رسائی میں ریڈیو کوا نمایاں مقام حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب سینئر صحافی مرحوم صدیق بلوچ کے نام سے منسوب جرنلزم اکیڈمی کا قیام عمل میں لارہی ہے اور اس اکیڈمی میں ایف ایم آرجیز کو موقع فراہم کیا جائیگا کہ وہ بلوچستان کے سینئر صحافیوں سے اپنی صحافتی استعدکار میں اضافہ کیلئے تربیت حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جرنلزم اکیڈمی نوجوان صحافیوں اورشعبہ صحافت میں آنے کے خوائش مند نوجوانوں کیلئے صحافت سے آگاہی سے متعلق بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر صحافی وطن یار خلجی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ریڈیو اور ایف ایم کی اہمیت کو ا 177جاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مقامی زبانوں میں ایف ایم کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ضرورت ہے۔
تقریب سے آرجیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون اسٹار لیسنرز کلب گزشتہ تین سالوں سے ایف ایم ریڈیو کے آرجیز اور سننے والوں کو یکجا کرنے کیلئے کام کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے ا 177نہوں نے کہا کہ مون سٹار کلب کے ممبران انسانیت کی خدمت کیلئے بلڈ بنک کیلئے کام کررہے ہیں اس کار خیر میں ریڈیو سننے والے نوجوانوں کو بھی حصہ لینا چائیے،تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
صدیق بلوچ کے نام سے منصوب جرنلزم اکٰڈمی قائم کر رہے ہیں، رضاء الرحمن
وقتِ اشاعت : April 22 – 2019