کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے پشتون تحفظ موومنت کے رہنماء لیکچرار ارمان لونی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
پولیس سرجن سول اسپتال کی جاری کردہ حتمی رپورٹ کے مطابق ارمان لونی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارمان لونی کے دل، کھوپڑی اور خون کے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے تھے جس میں موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا گیا۔
طبی ماہرین کے مطابق ارمان لونی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے ، واضح رہے ارمان لونی 2 فروری 2019 کو احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔ ورثاء نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس پر اے ایس پی لورالائی پولیس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
ارمان لونی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ
وقتِ اشاعت : April 23 – 2019