|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2019

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ کی سربراہی میں عمران بلیدی،گورگین بلوچ اور دیگر مرکزی دوستوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی سے ملاقات کی ملاقات میں بی ایس او کی موجودہ صورتحال پربحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او بلوچ سیاست کی نرسری ہے بی ایس او کا رول بلوچ سیاست میں بہت اہمیت کا حامل ہے بی ایس او اپنا رول تعلیمی اداروں میں اور طلباء کو تعلیم کیلئے راغب کرنا اہمیت کا حامل ہے بی ایس او پجار کے مرکزی دوستوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔

تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے طلباء خوف کے عالم میں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈ میں کٹوتی کر کے غریب طلباء کیلئے تعلیم کے بنیادی حقوق غضب کرنے کا ایک جامعہ منصوبہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ کی کٹوتی سے طلباء تعلیم سے دور ہونگے جو طلباء و اسکالر شپ کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کو بھی بہت سی مشکلات درپیش ہونگی ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر جان بلوچ، صمد بلوچ، عزیز بلوچ، خالد میر موجود تھے۔