سبی: جمہوری وطن پارٹی سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بے موسمی بارش اور سیلابی ریلوں نے تلی چانڈیہ سلطان کوٹ بھاگ لہڑی بختیار آباد میں زندگی بری طرح متاثرت کی ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے متاثرین کی مدد نہ کرنے سے بہت دکھ ہوا تاہم جمہوری وطن پارٹی اپنے لوگوں کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی۔
سیلاب متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کی کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کروں گا عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلی چانڈیہ رضا ماچھی سلطان کوٹ بھاگ و گردونواح میں ہنگامی دورے کے موقع پر متاثر ین و جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قبل ازین تلی سلطان کوٹ میں سیلابی صورت حال اور متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شان زین بگٹی علاقے میں پہنچے اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری نوید احمد، چوہدری ندیم، سینئر ہنما میر بشیر احمد باروزئی، پا رٹی ورکر حاجی عبد الرحمن بگٹی،جمہوری وطن پارٹی تلی امین بگٹی، مہر اللہ بگٹی، عرفان بگٹی عبدالسلام چانڈیہ گلاب خان جمالی محمد دین، جبکہ بھاگ ناڑی کے ارباب بلند خان، خدابخش، محمد رمضان یوسی جلال خان کے قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔
جمہوری وطن پارٹی سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پا رٹی مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متا ثرین کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے متاثرین نے جس ہمت سے قدرتی آفات کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے یہ اللہ تعا لی کی طرف سے اپنے بندوں کے لیئے آزمائش ہے جس پر ہم بندوں نے پورا اترنا ہے۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کے لئے وفاقی وصوبائی حکومت سے بات چیت کروں گا بہت جلد متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی ریلوں نے گندم کی تیا فصل اور کچے مکانات کو جو نقصان دیا ہے اس کا ازالہ کریں گے۔
جمہوری وطن پارٹی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شامل ہے متاثریں کو کسی صورت نتہا نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر تلی سلطان سلطان بھاگ کے علاقہ بھاگ ناڑی یوسی جلال خان سمیت گردونواح کے سینکڑوں متاثرین نے پینے کے صاف پانی خیمے راشن اور امدادی سامان کے نہ ملنے کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مدد کے لئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
بعدازاں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھاگ ناڑی یوسی جلال خان سمیت بھاگ کے مختلف علاقوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیم وصحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی ہے سبی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ورکرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب ذدہ علا قوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جا ئزہ لیں بلا رنگ و نسل متا ثرین کی ہر ممکن مددکرتے ہوئے کارکناں پارٹی کا مثبت پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو فعال و مضبوط کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز سے حصہ لے کر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں۔