|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2019

حب :  اسسٹنٹ کمشنر حب کپیٹن (ر) مہر اللہ بادینی کا جعلی میڈیکل اسٹورز و اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کیخلاف کاروائی 8 میڈیکل اسٹورز اور 3 اتائی ڈاکٹروں کے کلیکنس سیل۔

تفیصلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حب کپیٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے حب کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور چلنے میڈیکل اسٹورز خلاف کے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور چلنے والے 8 میڈیکل اسٹورز سیل کرکے تین غیر قانونی میڈیکل کلیکس بند کردئیے۔

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر حب کپیٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گئے غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گئے عوام کسی بھی غیر قانونی میڈیکل اسٹور اور غیر قانونی میڈیکل کلینکس کی نشاندہی کرکے ہماری مدد کرے۔