|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے ادویات کی خریداری نہ ہو سکی۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال و بولان میڈیکل ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیلتھ ایمرجنسی کے باوجود لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے ادویات کی خریداری نہ ہوسکی سرکاری ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے اور سگ گزیدگی سے علاج کے انجکشن ناپید ہو گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زرائع کے کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو پیسے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری نہ ہو سکی۔