پنجگور: صوبائی وزیر سماجی بہبود سوشل ویلفیئرمیر اسد اللہ بلوچ نے سول ہسپتال چتکان اور پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال خدابادان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں ودیگر سماجی سیاسی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ بی این پی عوامی بلوچستان کے تمام اداروں کی فعالیت اور ترقی چاہتی ہے۔
1997۔ 2008 کے حکومت کے دور میں بھی ہم نے چاہئے ہسپتال ہوں یا ایجوکیشن یادیگر ادارے ہوں ہم نے تمام اداروں کو عوام کی خدمت گار بنایا تھا پچاس بیڑ ہسپتال خدابادان کے قیام کا مقصد یہاں کے عوام کو صحت کے حوالے سے فری زون بنانا تھا لیکن گزشتہ دور میں ایک شعوری سازشوں کے تحت انہیں ناکام بنانے کی کوشش کی گئی اور سول ہسپتال چتکان کو صفر تک پہنچایا ہمیں کسی کوکسی قسم کا الزام لگانے کا وقت نہیں ہے۔
وقت ہر کسی کے اچھے برے کردار کا خود فیصلہ کریگا البتہ اگر گزشتہ حکومت سیاسی قومی جماعت ہوتا تو پنجگور کا یہ حال نہ ہوتا پنجگور کے ہسپتال کو بلوچستان کے بدترین حال پر چھوڑ دیا گیا صفر سے بھی بدتر اسٹیج پر پہنچا دیا نو ماہ کے دوران ہم نے پنجگور کے اداروں پر کام کبھی مراعات کمیشن کی غرض پر اور نہ ہی سیاست کی نظر سے کی ہے۔
اس نو ماہ کے اندر آج پنجگور کے ہسپتال کو صفر سے 30 فیصد تک بہتری کی جانب لائی گئی ہے اور 70 فیصد تک جانے کیلئے پنجگور کے عوام ڈاکٹرز سیاسی جماعتوں کو بلا تعصب اپنا حق ڈال دیں۔
انہوں نے مزیدکہا ہے کہ پچاس بیڑ ہسپتال خدابادان کو میڈیکل کالج بنارہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے طالب علم فائدہ اٹھائیں گے چتکان ہسپتال کے وقت ضرورت پر پچاس لاکھ روپے میڈیسن کیلئے رکھے ہیں اور عنقریب ہسپتال کو ملیں گے چونکہ اس وقت پورا ملک سیاسی معاشی بحران کا شکار ہے۔
اس کے باوجود بھی اسپتال میں ڈاکٹروں کی تجویز پر تبدیلی لائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند ڈی پی او جمیل باجوئی ڈی ایچ او ڈاکٹر غفار بلوچ سینیئر ڈاکٹر ڈاکٹر رزاق بلوچ ایوب بلوچ الہی بخش بلوچ وحید بلوچ اور دیگر ڈاکٹر بھی انکے ساتھ تھے۔
دورے کے موقع پر انہوں نے گائنی وارڈ میل وارڈ ڈینٹل وارڑ چلڈرن وارڈ ایمرجنسی وارڈ شعبہ چشم دانت دیگر تمام وارڑ کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی انکے مسئلے پریشانی سنے ہسپتال کے تمام مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا عمارتوں کی کمی بیشی کا جائزہ لیا صفائی نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس کے بعد ڈاکٹروں کے اجلاس میں ڈاکٹروں کے مسائل سنے اس دوران ایم ایس چتکان ہسپتال شبیر کشانی ایم ایس خدابادان ہسپتال نے ہسپتال کے مسائل اسٹاف کی کمی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہسپتال کو 18 میڈیکل آفیسر ایل ایم او کے 14 پوسٹ خالی ہیں اور کمیسٹری کے مشینری کی کمی ہے انہوں نے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پنجگور شعبہ صحت کے حوالے سے فری زون ہو۔
درین اثنا انہوں نے اپنے رہائشگاہ پر تیسرے روز بھی میونسپل کمیٹی تسپ کے کارکنوں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کی یہ وزرات میرا ذاتی نہیں ہے بلکہ پنجگور کے عوام کی امانت ہے ہر ووٹرز کی ووٹ میرے پاس امانت کے طور پر رکھے ہیں انکے مسائل کو حل کرنا میرا فرض ہے۔
ان کی ووٹ کی اس امانت کو کبھی خیانت نہیں کروں گا ہر یونٹس کے فرد فرد کے کام کرنے کی کوشش کروں تاکہ میں انکے دیئے ہوئے امانت کی پاسداری کرسکوں انکا امانت میں بہ حفاظت انہیں دے سکوں ووٹرز اورپارٹی کارکنان کسی کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی لیکن وہ اپنے دل میں صبر و برداشت کا مادہ رکھیں۔