|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2019

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسراللہ زہری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ایک جمہوری پارٹی ہے جو کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہماری پارٹی اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ہم عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ینگے۔

بلوچستان اسمبلی میں میر اسد بلوچ کی قیادت میں ہماری پارٹی بلوچستان کے حقوق کیلئے موثر طریقے سے آواز بلند کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی عوامی قلات کے سینئر رہنما میر نذیر نیچاری اورخبر رساں ادارے آن لائن قلات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پسماندگی کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دیا بلوچستان کے عوام آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے گوادر کے نام پر ترقی کے بڑے دعوے ہورہے ہیں جبکہ گوادر کے عوام آج بھی پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔

سی پیک کے نام پر پنجاب میں ترقی ہورہی ہیں سی پیک کے حوالے سے اہمیت کا حامل کوئٹہ کراچی شاہراہ جو کہ سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے ہائے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں جس کا ذمہ دار وفاق ہیں جبکہ گوادر اور سی پیک کے پیسے پنجاب میں خرچ ہونے سے بلوچستان کی محرومیت میں اضافہ کیا جارہا ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کیوریج کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آئے۔

جبکہ بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لائے تاکہ بلوچستان کو اس کا حق دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وفاق میں بلوچستان کوٹے کے ملازمتوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا دوسرے صوبوں کو نوازا جانا حقوق ہڑپ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سائل وسائل پرحق صوبوں کودیا جائے تاکہ صوبوں کی پسماندگی دورہوسکیں۔