|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2019

اسلام آباد:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبانی رابطہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز وزیراعظم کے ایڈوائزر برائے اسٹیلبشمنٹ محمد شہزاد ارباب سے ملاقات کی۔

اور سریاب میں ریڈیو اسٹیشن کی خالی زمین پر کینسر ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ اس سے قبل سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم عمران خان اور مرکزی رہنماؤں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے رہے ہیں تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے پارٹی قائد گزشتہ دو سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

تاکہ بلوچستان میں کینسر جیسے موذی مرض کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مستقبل میں کینسر ہسپتال تعمیر ہو جائے تو مریضوں کو دوسرے صوبوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی سریاب کی آبادی جو 8لاکھ سے زیادہ ہے ان کے لئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی زیادہ ہو اور نوجوانوں منشیات کے ناسور سمیت دیگر برائیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

دریں اثناء آغا حسن بلوچ نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی تحریری طور پر این اے 266 کے علاقوں‘ سریاب‘ ہنہ اوڑک‘ سڑہ غڑگئی‘ ژڑخو‘ مارواڑ سنجدی‘ سپین کاریز‘ میاں غنڈی‘ دشت‘ مشرقی و مغربی بائی پاس‘ہزار گنجی سمیت دیگر کیلئے 50 ہزار درخت فراہم کئے جائیں تاکہ اس کے مثبت اثرات نمودار ہو سکیں وفاقی وزیر نے درختوں کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔