نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرخورشید احمد جمالدینی نے اپنے بیان میں شہید فدا بلوچ کی قومی و سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فدا کی مشن بلوچ نوجوانوں اور سیاسی ورکروں کے لیے مشعل راہ ہے جس نے اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کا سیاسی عمل اجاگر کرکے بلوچ قومی یکجہتی کی فروغ کے لئے عملی بنیادوں پر جدید سائنسی وعلمی طرز عمل سے قومی جدوجہد کو منزل کی طرف گامزن کیا لیکن بلوچ قومی عمل سے متصادم قوتوں نے اپنی گرتی سیاسی کشتی کو شہید فدا بلوچ کے حقیق جدوجہد کے سامنے ڈوبتے دیکھ کر عظیم بلوچ دانشور سیاسی استاد فدا بلوچ کو شہید کیا۔
لیکن شہید فدا کی جدجہد آج بھی بلوچ سیاسی جدوجہد سے منسلک قومی مقصد کی حصول میں بنیادی کردار کی احیثیت رکھتی ہے۔نوجوانوں کی سیاسی پرورش میں شہید فدا بلوچ کی عملی قومی کردار مشعل راہ جسے اپنا کر اور اس کے فلسفہ پر کاربند رہ بلوچ یکجہتی کے ساتھ جاری سیاسی جمود کا خاتمہ ممکن ہے۔
شہدا کی فکر ہی بلوچ قومی جدوجہد کے لئے باعث نجات ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم۔کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا سمیت دنیابھر کے ان شہیدوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں جھنوں نے ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ فدابلوچ جیسے فکر علم اور نظریہ سے لیس سیاسی ورکروں کی پیروی کریں تاکہ اہل بلوچستان کی مستقبل روشن ھو سکیں۔