کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں صوبائی حکومت کی دعوے ناکام ہوگئے یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی کئی یوٹیلیٹی اسٹورز خالی اور کہیں پر تالے لگے ہوئے ہیں اوراب تک وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے ماہ رمضان کے سامان نہ پہنچ سکیں خریدار پریشان۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تین سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں اور اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز خالی پڑے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کوریلیف دینے کیلئے سامان نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے خریدار مایوس ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز ویران پڑے ہیں جہاں پر سامان نہ ہونے کے برابر ہے اورمتعدد اسٹورز بندپڑے ہیں چینی ایک سال قبل اور دالیں،بیسن،آئل گھی اور آٹا سات ماہ پہلے آیا تھا جند کھجور کے ڈبے آئیں ہے جن کا گرمی سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 43کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ضرورت ہے تاہم ماہ رمضان میں وفاقی حکومت نے اپنا طرز رویہ اپناتے ہوئے صرف 15لاکھ روپے کا ڈیمانڈ بھیجا ہے جس سے لوگو ں کے مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔