کوئٹہ : کوئٹہ میں تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کو اپنے ہی کزن نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 29جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 9سالہ کبیر حسین کے اغواء کیا گیا تھا جس اسکے تایازاد بھائی نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مستونگ کے علاقے دشت میں پھینک کرفرار ہوگیا تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔