|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2019

کو ئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں کسٹم حکام نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہو ئے متعدد غیر قانونی پمپس سیل کردیے۔

کسٹم حکام کے مطابق غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کوئٹہ اور حیدر آباد کسٹم نے مشترکہ طور پر کی جس کے دوران ڈیرہ اللہ یار شہر اور مضافات میں موجود تمام غیر قانونی پیٹرول پمپس کو سیل کر کے ان کی مشینری اور بیس ہزار لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔

اس دوران کسی بھی قسم کی مذاحمت سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے،کسٹم حکام کے مطابق بلوچستان میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کسٹم کی کارروائی جاری رہیں گی۔