ڈیرہ مراد جمالی: لہڑی شہر کو بجلی فراہم کرنے والی 33کے وی کی مین سپلائی لائن کے پانچ کھمبوں کی تاریں کاٹ کر فرار ہوگئے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شدید گرمی میں روزہ دار تڑپ اٹھے واقعہ کے بعد مقامی لیویز سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین ماہ سے لہڑی شہر کو بجلی فراہم کرنے والا 33کے وی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد علاقے کی عوام کی اپیل پر سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کیسکو سے ملاقات کی جس کی روشنی پر 33کے وی کے ٹرانسفارمر مرمت کرکے لہڑی روانہ کیاگیا جس پر گرڈ اسٹیشن کی ماہرین کی ٹیم نے نصب کرکے بجلی بحال کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لہڑی اور بختیار آباد کے قریب لہڑی کی مین سپلائی بجلی کے لائن کی تاریں کاٹ دی جس سے ماہ رمضان میں تحصیل لہڑی کے سینکڑوں دیہات بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگئے۔
شدید گرمی سے روزہ دار بلبلا اٹھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر لہڑی تحصلیدار بختیار آباد بھاری لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی مقامی افراد کے ہمراہ پہنچ گئے انہوں نے کہاکہ لہڑی شہر کی مین سپلائی بجلی کی لائن کاٹنا قابل مجرم اقدام ہے ڈپٹی کمشنر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوٹس لیں۔