|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2019

تربت: اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد اور چیف افیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر کا یوٹیلیٹی اسٹور پر چھاپہ،بڑی مقدار میں ذائدالمعیاد مشروبات،اشیاء خورد ونوش اور دیگر سامان برآمد، یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج پر جرمانہ عائدکردیا گیا اور یوٹیلیٹی سے قبضے میں لیئے گئے ذائدالمعیاد اشیاء میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں نذرآتش کر دیئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد نے میڈیا کو بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر چھاپہ شکایت ملنے پر کیا گیا ہے گران فروشوں اور منافع خوروں کے حوالے سے ہمیں جو شکایت موصول ہوں گے کاروائی کی جائے گی اس مقدس مہینے میں کسی کو اپنی من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کمشنر مکران کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری اور ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کنٹرول رول قائم کیا گیا ہے جہاں پر گراں فروش، منافع خوروں کے حوالے سے عوام کی شکایات سنی جارہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں بازاروں میں بینرز بھی آویزان کیئے گئے ہیں جن پر ہماری کنٹرول روم کے نمبر درج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تربت پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کررہا ہے اور اشیاء خورد ونوش اور دیگر سامانوں کی قیمتوں کا جائزہ لے رہا ہے گران فروش تاجروں کو تنبیہ کیا جاتا ہے کہ وہ منافع خوری سے باز آجائیں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے پر مجبور ہوں گے۔