|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق حادثہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ایک کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں کانکن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اس دوران کان کے اندر مٹی کا تودا گر گیا۔ حادثے میں دو کانکن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ساتھی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیں۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت خالق داد اور داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔