ڈیرہ مراد جمالی : کیسکو آپریشن ڈیرہ مراد جمالی کا بجلی بلز واجبات کی بروقت عدم ادائیگی اور چوری کے خلاف ایف سی اور پولیس کی سکیورٹی میں کریک ڈاؤن شہر کے مختلف کمرشل ایریا میں کاروائی بجلی نادہندگان پولیس کے حوالے کئی کو جرمانے عائد اور وارننگ جاری۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر کیسکو آپریشن نصیرآباد شبیر احمد مستوئی کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویڑنل آفیسر کیسکو آپریشن ڈیرہ مراد جمالی محمد وریام منجھو کی نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سٹی عبدالکریم جاگیرانی، ایل ایم ون سٹی انچارج اختر حسین جاں وری اور میٹر ریڈر ولی محمد بھنگر پر مشتمل کیسکو آپریشن ٹیم نے سٹی بجلی فیڈر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں کے کمرشل سینٹرز میں شاپنگ سینٹر، ہوٹلز، آٹا چکی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوری اور واجبات کی عدم عدائیگی کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا۔
بجلی واجبات کی عدم عدائیگی پر درجنوں دکانداروں سے رکوری کرتے ہوئے کئی کو جرمانے عائد کیے جبکہ آئیندہ کی وارننگ دیتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ اپنے بجلی بلز کی ادائیگی بروقت ادا کرکے کیسکو آپریشن کی جانے والی کاروائیوں سے خود کو بچائیں۔
اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو آپریشن ڈیرہ مراد جمالی محمد وریام منجھو نے پرنٹ اور سوشل میڈیا کے توسط سے بجلی صارفین کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کیسکو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کررہا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بجلی بلز کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنا کر بجلی چوری سے اجتناب کریں خلاف ورزی کی صورت میں کیسکو قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ جیل بھی ہوسکتی ہے۔
ایس ڈی او محمد وریام منجھو نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کا وقت ابھی ختم ہوچکا ہے بغیر بجلی میٹر کے بجلی کنکشن خلاف قانون ہوگا جس کے ساتھ سوائے سزا کے کوئی رعایت نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی واجبات کی وصولی اور چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کیسکو آپریشن کی مختلف تشکیل کردہ ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں جس کی نگرانی کے عمل کو بھی مزید موثر بنادیا گیا ہے۔