|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2019

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر پی ایس ڈی پی فنڈز کے لیپس ہونے، مہنگائی،امن وامان کی مخدوش صورتحال، تاجروں سے بھتہ خوری،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈا?ن ہڑتال ہوگی اور سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔