کوئٹہ : پشین میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور لیویز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق اتوارکو افطار سے کچھ دیر قبل پشین کے علاقے سرخاب میں لیویز فورس نے اشتہاری ملزم جہانگیر کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے لیویز پر فائرنگ کردی جس سے راہ گیر نصیب اللہ ہلاک جبکہ ایک لیویز سپاہی اجمل خان اور دو راہ گیر عبدالباقی اور زین اللہ زخمی ہوگئے۔
لیویز نے جوابی کارروائی کرکے ملزم جہانگیر کو ہلاک کردیا۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا۔ زخمیوں بعد ازاں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔