کوئٹہ: بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال ہفتہ کو بھی جاری رہا بھوک ہڑتال پر بیٹھے اکثر ملازمین حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کی کیمپ آمد ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب حکومت بلوچستان اور بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر بی ڈ ی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تحریری طور پر مستقل کر نے کے احکامات جاری کیے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کاعلان کیا۔
ہفتہ کے روز بھوک ہڑتال کئے اکثر ملازمین کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ملازمین مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کی کیمپ آمد اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔