|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2019

خضدار: نیشنل پارٹی کے سابق صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سیاست میں رواداری دور اندیشی ضروری ہے دلیل و منطق ایک سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے اپنی بات دوسروں پر مسلط کرنا،بزور بازو کسی کو اپنا ہم خیال بنانا سیاست نہیں دہشت گردی کی ایک قسم ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سیاست دانوں کو یر غمال بنانے کی کوشش ہوئی ہے، عوام سے دھونس دھمکی ولالچ کے ساتھ ان کی رئے کو طلب کیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے سیاسی نظام میں 73 سال گذرنے کے با وجود استحکام نہیں آسکا۔

ان خیالات کا اظہار میر حاصل خان بزنجو نے خضدارکے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ آج ملک ایک خطرناک مو ڑ پر کھڑا ہے ہم معاشی طور پر دیو الیہ ہونے جارہے ہیں ہمارے قریبی ہمسایہ ممالک جو ابتک جنگ کی حالت میں ہیں معاشی طور پر ہم سے مستحکم ہیں ان کے روپیہ کا قدر میں ہم سے بہتر ی ہے ہم آئی ایم ایف کے شرائط کے تحت مسلسل ٹیکس لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

80 فیصد لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے،میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ان کی صحت مکمل طور پر بہتر ہے نیشنل پا رٹی اپنے سیاسی کردار کو بہتر انداز میں ادا کررہی ہے اس حوالے سے مجھے جو خدمات حوالہ کئے گئے ان کو بہتر انداز میں ادا کروں گا نیشنل پارٹی ایک حقیقی جمہوری پارٹی ہے ہم اس ملک میں ایک بہتر نظام حکومت کے قیام کے لئے خدمات انجام دئے رہے ہیں۔

سیاست دان کا مشن یہ ہے کہ جب ملک میں کوئی قسم کا افر تفری دیکھے اس کی نشان دہی کرے اس لئے کسی بھی معاشرے میں سیاسی زعماء کا کام ایک حاذق طبیب کا ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکومت کو اپنے اندرونی خرابیوں کا اداراک نہیں ہے۔

اس لئے ضروری ہے کہ اس مریض کا جو مر ض کی شدت کا احساس نہیں کرتا ہے ڈاکٹر مل کر آپریشن کریں تمام سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کے ناکا م پالیسیوں کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں نیشنل پارٹی ملک و قوم کی مستقبل کو بچانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ہر اول دستے کا کردار اد کرے گا۔