|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2019

کو ئٹہ: کوئٹہ میں شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی اور بھابھی کو قتل اور ساس کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیو سریاب تھانہ کی حدود گوہرآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر انورجمالی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بتیس سالہ اہلیہ جوکابی بی اور بھابھی شریفہ بی بی کو قتل جبکہ ساس بختاوربی بی کو زخمی کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

واقعہ کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔