کوئٹہ : سابق وزراء اعلیٰ سردار اختر مینگل اور نواب اسلم رئیسانی میں ملاقات صوبے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر غور عید کے بعد کا لائحہ عمل طے کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور اور حکومتی بے حسی پرطویل مشاورت کی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عید کے بعد کا لائحہ عمل طے کر لیا۔