کوئٹہ : محکمہ تعلیم بلوچستان نے دو خواتین اساتذہ سمیت چار معلمین کو ملازمت سے برخاست کردیا۔
سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی کے مطابق ژوب کے مختلف اسکولوں میں تعینات دو جے وی ٹیز، ایک جے ای ٹی اور ایک جے ڈی ایم کو عرصہ دراز سے غیر حاضر ی پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تمام اساتذہ کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین سے متعلق زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے ملازمین ڈیوٹی کریں گے تو تنخواہیں ملیں گی گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دے سکتے کارروائی بلا امتیاز پورے صوبے میں جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سول سوسائٹی والدین اور تمام طبقات کو حکومتی اقدامات کا ساتھ دینا ہوگا