مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران نے گزشتہ دنوں مستونگ کے مختلف گرلز اسکولوں میں وائرس سے متاثر ہونے والے طالبات کے علاج اور اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایک 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دیا۔نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔کمیٹی بنانے کی تجویزBNPکیرہنماء ایم پی اے محترمہ شکیلہ نوید دہوار۔ثناء بلوچ اور سردارنوراحمد بنگلزئی نے دی۔
اور انکی تجاویز کی روشنی میں کمیٹی بنائی گئی ہیں۔کمیٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال محترمہ ڈاکٹر ساجدہ پروین مینگل کی سربرائی میں بنائی گئی ہیں۔کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزایجوکیشن فی میل۔فی میل ڈاکٹرز و دیگر خواتین ارکان شامل ہیں۔
انھوں نے کہاکہ کمیٹی کلی محمدشہی۔اشکنہ اور شمس آباد کے گرلز اسکولوں میں مبینہ اسپرے سے متاثرہ طالبات کے گھروں میں جاکر کمیٹی کے ارکان متاثرہ بچیوں کی چیک اپ کریگی اور انکو علاج معالجے کی سیولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات و اقدامات اٹھائی گی۔
ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کا بنانے کا یہ مقصد ہیکہ متاثرہ طالبات کی ہر ممکن علاج ممکن بنائی جاسکے اور وہ کسی بھی تکلیف سے محفوظ رہیانھوں نے کہاکہ اسکولوں میں ہونے والے واقعات کی تدارک کیلئے کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں انتہائی اقدامات اٹھائے جائینگیاور تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔