|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2019

کوئٹہ: چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی میر غوث بخش بزنجو کی قبر پر حاضری فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی،نوابزادہ میر رئیس رئیسانی،نوابزادہ سخی جان رئیسانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،قاری اختر شاہ کھرل، رحیم ترین، ارباب رب نواز کاسی نے میر غوث بخش بزنجو کی قبر پر حاضری دی،سیاسی رہنماؤں نے میر غوث بخش بزنجو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پرسینیٹر میر طاہر بزنجو، سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو، ڈاکٹر یوسف بزنجو ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

علاوہ ازیں چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے جمعرات کے روز نال جاکر میر غوث بخش بزنجو کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی،نوابزادہ میر رئیس رئیسانی،نوابزادہ سخی جان رئیسانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،قاری اختر شاہ کھرل، رحیم ترین، ارباب رب نواز کاسی نے نال جاکر میر غوث بخش بزنجو کی اہلیہ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی والدہ کی وفات پر سینیٹر میر طاہر بزنجو، سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو، ڈاکٹر یوسف بزنجو سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔