خضدار: خضدار کے مختلف تحصیلوں میں کینسر کے مرض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،جمعرات کے روز تحصیل وڈھ کے علاقہ ڈانسر سے تعلق رکھنے والا نوجوان خلیل الرحمن کینسر کے عارضے کی سبب انتقال کر گئے۔
اس وقت تحصیل وڈھ کینسر کے مریضوں کے حوالے سے زیادہ متاثر ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار میں کینسر کی عارضہ سے انسانوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا بلڈ کینسر کا شکار نوجوان خلیل الرحمن جمعرات کے روز اس مرض کا مقابلے کرتے ہوئے۔
اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ضلع خضدار میں ہمیشہ سماجی کارکنان اور عوام الناس کی جانب سے یہ مطالبہ دیکھنے کا ملتا ہے کہ ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں میں کینسر کی بیماری بڑی تیز ی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس کے تدارک اور وجوہات جاننے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔