خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے خلقِ جھالاوان خضدار میں سراوان و جھالاوان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صدر علی مدد جتک، دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر وہ کئی گھنٹے تک چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ رہے، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ قبائلی افراد ان سے ملنے آئے تھے، ہم ایک دوسرے کے ہمدرد ہیں، جھالاوان سراوان سمیت تمام قبائلی افراد روایات اور اقدار کے امین ہیں، ہماری صدیوں سے ایک تاریخ چلی آرہی ہے۔
انہی روایات کے ہم پاسدار ہیں اور ان کو دوام دینا قائم رکھنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے جنہیں نبہاتے رہیں گے،اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پارٹی ورکرز اور قبائلی عمائدین سردار محمد علی جتک، وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ، میر جمعہ خان شکرانی، عید محمد ایڈوکیٹ، نصراللہ شاہوانی، عبدالحی زہری، ڈاکٹر حضوربخش زہری، ثناء اللہ زہری، عبدالجبار زہری، لیاقت، سمیت دیگر سینکڑوں سیاسی رہنماء و کارکنان نے ان سے ملاقات کی۔